قیمتی جوتے چرانے والے کو 20 سال بعد سزا

   

نیویارک: امریکہ میں قیمتی جوتوں کا جوڑا چرانے کے 20 سال بعد ایک شخص کو بالآخر سزا سنا دی گئی جو ان پر جڑے ہوئے پتھر بیچ کر پیسے کمانا چاہتا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق 2005 میں جب یہ جوتے چوری کیے گئے تو اس وقت ان کی مالیت دس لاکھ ڈالر تھی جو اب 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔یہ کوئی عام جوتے نہیں بلکہ امریکی کلاسیک فلم ’وزرڈ آف اوز‘ میں مرکزی کردار ڈوروتھی ویلز نے پہنے تھے جن کے متعلق پولیس چیف نے کہا کہ ’یہ محض جوتوں کا جوڑا نہیں ہے بلکہ یقین کی طاقت کی ایک پائیدار علامت ہیں۔یہ فلم 1900 میں شائع ہونے والے ناول ’دا ونڈرفل وزرڈ آف اوز‘ پر بنی تھی جس میں ڈوروتھی ویلز سرخ رنگ کے جوتے پہنے تمام طاقت ور قوتوں کو شکست دیتی چلی جاتی ہیں۔ان جوتوں کو انقلاب کی علامت بھی کہا جاتا ہے۔ 76 سالہ ٹیری مارٹن نے یہ جوتے 2005 میں ریاست مینیسوٹا کے ایک میوزیم سے چرائے تھے جو تین سال بعد 2018 میں تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے برآمد کیے۔
لیکن ملزم پر رواں سال مئی میں فرد جرم عائد کی گئی ۔