چاچا راج ٹھاکرے کو ریاستی وزیر ادتیہ ٹھاکرے کا مشورہ
ممبئی : مہاراشٹرا کے وزیر اور چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کے فرزند ادتیہ ٹھاکرے نے جمعہ کو اپنے چاچا اور ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے کو طنز بھرا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹانے کے بجائے ان لاؤڈاسپیکر کو بڑھتی مہنگائی، پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں پر بات کرنے کیلئے استعمال کیا جائے۔ مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج نے حال ہی میں حکومت کو خبردار کیا تھا کہ تمام مساجد سے لاؤڈاسپیکر ہٹادیئے جائیں۔