’’لائف ان اے میٹرو‘‘ سیکویل میں ودیا بالن

   

اداکارہ ودیا بالن سوپر ہٹ فلم لائف ان اے میٹرو کے سیکویل میں مہمان کردار کرتی نظر آئیں گی۔ ڈائرکٹر انوراگ بسو سال 2007 میں ریلیز اپنی سوپر ہٹ فلم لائف ان اے میٹرو کا سیکویل بنا رہے ہیں۔ فلم کا نام ’’لوڈو‘‘ ہے۔ فلم میں راجکمار راؤ، ابھیشیک بچن اور ودیا بالن نظر آئیں گے۔ مانا جارہا ہے کہ فلم میں ان کا مہمان رول ہوگا۔ فلم کے سیکویل میں بھی چار الگ الگ کہانیاں دکھائی جائیں گی۔