لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے پاکستان کا دعویٰ

   

اسلام آباد۔/16 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک ہندوستانی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دعویٰ کیا کہ یہ ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں تقریباً 150 میٹر تک اندرونی علاقہ میں داخل ہوگیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ پاکستانی فوج نے ہندوستان کے جاسوس ہیلی کاپٹر کو لائن آف کنٹرول کے قریب راک چکری سیکٹر پر مار گرایا۔ یہ ہیلی کاپٹر 150 میٹر اندرونی علاقہ میں داخل ہوگیا تھا۔‘‘ یہ خبر ایک ایسے وقت آئی ہے جب پلوامہ میں 14 فروری کو پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ایک خودکش بمبار نے سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔