لاری مندر میں گھس پڑی ‘ تین ہلاک

   

حیدرآباد 4جون (یواین آئی) اے پی کاکناڈا میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب لاری ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ لاری مندرمیں گھس پڑی۔ حادثہ میں لاری ڈرائیورجس کی شناخت 28سالہ شیکھر کے طورپر کی گئی کے ساتھ کلینر23سالہ ناگیندر اور مندرمیں محو خواب 48الہ لکشماراو ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔