لاری کی ٹکر سے دو ہندوستانی طلباء ہلاک

   

واشنگٹن ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ٹینیسی یونیورسٹی میں زیر تعلیم دو ہندوستانی طلباء جن کی عمر 20 سال کے قریب تھی ، تھینکس گیونگ کے موقع پر ایک لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے جن کا نام جو ڈی اسٹانلی اور ویبھوگوپی شیٹی بتایا گیا ہے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں ان کے ساتھی طلباء نے ہندوستان میں ان کی آخری رسومات کیلئے زائد از 46000 ڈالرس (33 لاکھ روپئے ) جمع کئے ہیں ۔