لالو پرساد یادو کی حالت مستحکم نہیں : ڈاکٹر

   

رانچی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کی حالت مستحکم نہیں ہے اور ان کے گردے مناسب کام نہیں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرس نے یہ بات بتائی ۔ ڈاکٹرس کے بموجب گردوں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔ ان کا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر بھی تیزی سے بدلتا جا رہا ہے اور ان کی غذا بھی کم ہوگئی ہے ۔ لالو یادو کئی عارضوں کی وجہ سے رانچی میں زیر علاج ہیں۔