لالو یادو کی وارننگ- اگر ذات پات کی مردم شماری نہیں ہوئی تو کیا جا سکتا ہے مردم شماری کا بائیکاٹ

   

پٹنہ: بہار کی مرکزی اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو یادو نے ایک بار پھر ذات کی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 2021 کی مردم شماری میں ذات پات کی مردم شماری بھی کرائی جائے، تاکہ پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور دلتوں کی آبادی معلوم ہو سکے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ذات کی مردم شماری نہیں کی گئی تو ایس سی-ایس ٹی، او بی سی اور اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔