سنگاپور: آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو ان دنوں گردے کی پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس کے علاج کے لیے وہ منگل کی رات دیر گئے سنگاپور پہنچے، جہاں ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے ان کا استقبال کیا۔ لالو یادو کے ساتھ ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، ایم پی بیٹی میسا بھارتی، ایم ایل سی سنیل سنگھ، سبھاش یادو بھی سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔بیٹی روہنی اچاریہ نے لالو یادو کے سنگاپور پہنچنے کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں لالو وہیل چیئر پر نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی لالو ایئرپورٹ پہنچے، روہنی اچاریہ نے ان کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، ”جن کے حوصلے آسمان پر ہیں۔ میرے والد جیسا دنیا میں کوئی اور نہیں ہیبہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے لالو یادو کی صحت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لالو یادو کو گردے کا مسئلہ ہے۔ دہلی ایمس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے، لیکن انہیں بہتر علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا ہے۔ علاج وہاں کے ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق کیا جائے گا۔