لالہ گوڑہ لین انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو نے لالہ گوڑہ لائن انسپکٹر محکمہ الیکٹریسٹی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی نے لالہ گوڑہ سکنشن آفس سکندرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے لائن انسپکٹر بی وینکٹیشورلو کو 6 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ شکایت گذار محمد شاہد علی ایڈوکیٹ کی شکایت پر اے سی پی نے کارروائی انجام دی ۔ برقی کنکشن کمرشیل سے گھریلو میں بدلنے کی درخواست جو زیر التواء تھی اس کی منظوری کیلئے خاطی عہدیدار نے رشوت کا مطالہ کیا تھا ۔ اے سی پی نے کارروائی میں وینکٹیشورلو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اے سی پی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ۔ ع