لال چند امارات کے کوچ مقرر

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی سابق کرکٹر لال چند راجپوت کو تین سال کے لیے متحدہ عرب امارات کی مردوں کی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے۔ راجپوت جنہوں نے 1985 سے1987 تک ہندوستان کے لیے دو ٹسٹ اور چار ونڈے کھیلے تھے، عبوری ہیڈ کوچ مدثر نذر سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 62 سالہ راجپوت جنوبی افریقہ میں2007 میں مردوں کا پہلا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ایم ایس دھونی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے منیجر تھے اور2008 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن میں ممبئی انڈینزکے ہیڈ کوچ تھے۔ انہوں نے 2016 سے 2017 تک افغانستان کی کوچنگ بھی کی، اس دور میں جب ٹیمکو خاص طور پر ٹسٹ کھیلنے کا درجہ ملا۔ راجپوت نے 2018 سے 2022 تک زمبابوے کے مردوں کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔کوچ بنائے جانے پور لال چند نے کہا کہ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔