لاپرواہی کے الزام میں 3 پولیس اہلکار معطل

   

گونڈہ:20 فروری(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع گونڈہ امری بیگم گنج تھانہ علاقے میں معمولی تنازع میں ایک شخص کے قتل کئے جانے کے معاملے میں لاپرواہی برتنے والے ایک سب۔انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے ۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیندر کمار نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کو منگرا بازار مین گنے کی کٹائی کا کام کرنے لکھیم پور کھیری سے آئے مزدو پنکج سامان خرید رہا تھا۔ اسی وقت ونے نامی شخص نے دوساتھیوں کے ساتھ اس پر حملہ کردیا اور گولی لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے منگرا بازار پولیس چوکی انچارج رودل بہادر سنگھ اور جائے واقعہ کے نزدیک تعینات امن یادو اور پنکج یادو کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔