لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن غذائی اشیاء کی ڈیلیوری میں ’ بریانی ‘ سرفہرست

   

32 کروڑ کیلو پیاز ، 3.5 لاکھ بٹر نان و مسالہ دوسہ بھی سپلائی ، ایک سروے میں انکشاف
حیدرآباد :۔ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ڈیلیوریز میں بریانی کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ ملک بھر میں ڈھائی ماہ تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے دوران غذائی اشیاء کے آن لائن آرڈرس میں 5.5 لاکھ مرتبہ بریانی کے آڈرس وصول ہوئے جب کہ بٹر نان اور مسالہ دوسہ 3.5 لاکھ مرتبہ آرڈرس کئے گئے ۔ آن لائن فوڈ آرڈرنگ ڈیلیوری پلیٹ فارم سویگی کی ’اسٹاٹ ریٹ اسٹکٹس ‘ کی رپورٹ دی کورنٹائن ایڈیشن میں شائع ہوئی ہے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی جانب سے اپنے من پسند ریسٹورنٹس کی جانب سے غذائی اشیاء آن لائن آرڈرس کرتے ہوئے اپنے اپنے گھر منگوائی گئی ہیں اُن آرڈرس میں بریانی کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ کورونا کے پیش نظر نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن کے دوران صرف بریانی کے لیے 5.5 لاکھ آرڈرس وصول ہوئے ۔ بٹر نان اور مسالہ دوسہ کے لیے 3.5 لاکھ آرڈرس وصول ہوئے اس کے علاوہ 3.5 لاکھ ’ ریڈی ٹو کک انٹنٹ نوڈلس پیاکٹس ‘ ڈیلیوری کے لیے کئے گئے ۔ چاکلیٹ لاوا کیک 1.3 لاکھ مرتبہ ۔ گلابی جامن کے 85 ہزار مرتبہ آرڈرس کیے گئے ۔ کورونا بحران سے ماسکس ، سینیٹائیزر کے ساتھ فاصلاتی دوری کو لازمی قرار دینے کی وجہ سے برتھ ڈے پارٹیز ، میاریجس انوسیریز (شادی کی سالگرہ ) کے تقاریب گھٹ گئے ۔ چند لوگوں نے اپنی برتھ ڈے پارٹیز ویڈیو کالس ۔ آن لائن میں ورچول کیک کاٹتے ہوئے منایا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف 1.2 لاکھ کیکس ہی ڈور ڈیلیوری ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی شہریوں نے کونسی غذائی اشیاء کتنی مرتبہ منگوائی ہے ۔ اس پر آن لائن فوڈ آرڈرینگ ، ڈیلیوری پلیٹ فارم سویگی کی ’ اسٹاٹ ریٹ اسٹاکس ‘ دی کورٹن ایڈیشن کے نام سے ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔ متواتر چوتھے سال سب سے زیادہ دئیے جانے والے غذائی اشیاء کے آرڈرس میں بریانی کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ ملک میں نافذ ڈھائی ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران سویگی نے غذائی اشیاء ، اشیاء ضروریہ ، میڈیسن کے علاوہ دوسرے 4 کروڑ آرڈرس کی ڈور ڈیلیوری کی ہے ۔ اس کے علاوہ 73 ہزار سینیٹائزر ، ہینڈ وش باٹلس ، 47 ہزار فیس ماسک گھروں تک پہونچایا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران روز شام 8 بجے اوسطاً 65 ہزار ملس (meals) کے آرڈرس وصول ہوا کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ سویگی نے سارے ملک میں 32.3 کروڑ کیلو پیاز 5.6 کروڑ کیلو موز بھی آرڈرس پر ڈور ڈیلیوری کی ہے ۔۔