ممبئی۔این سی پی لیڈر او رمہارشٹرا کے منسٹر نواب ملک نے جمعرات کے روز اس بات کی جانکاری چاہئے کہ این سی بی کے ممبئی علاقے کے سربراہ سمیر وانکھیڈے وباء کی وجہہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ دوبئی او رمالدیب میں کیاکررہے تھے ”بالی ووڈ کی ہستیوں کے خلاف منشیات کے معاملات گھڑنے“ کے لئے انہیں جیل کی دھمکی دی ہے۔
اپنے دوہر حملے میں انہوں نے وانکھیڈے کی فیملی کی تصویریں مالدیپ میں چھوٹیاں مناتے ہوئے شیئر کیں جہاں پر سارا بالی ووڈ بھی موجود تھا۔ پونے میں منعقد ایک عوام جلسہ عام میں تالیوں کی گونج کے بیچ ملک نے کہاکہ ”یہ صاف ہے کہ یہ ساری ”وصولی“ دوبئی اورمالدیپ میں انجام پائی ہے۔
میں یہ فوٹوز جاری کررہاہوں۔ وہ مالدیپ اور دوبئی میں کیاکررہے تھے‘ انہیں یقینا جواب دینا ہوگا“۔
وانکھیڈے کو فیملی کے ساتھ دوبئی مالدیپ میں جشن منانے پر آگے انے اور وضاحت کرنے کی ہمیت کرنے کی بات کہتے والے ملک جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے قومی ترجمان بھی ہیں نے کہاکہ بعض فلمی ہستیوں کوفرضی مقدمات میں ماخوذ کرنے کی کوشش کی گئی ہیں اور انہیں این سی بی کے سامنے پریڈ کرایاجارہا ہے۔
انہوں نے متنبہ کیاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگوں کے ساتھ وانکھیڈے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو دھمکا رہے ہیں۔ میں دوبارہ کہہ رہاہوں۔ وہ مقدمات درج کررہے ہیں اور لوگوں کو گرفتار کررہے ہیں وہ بھی واٹس ایپ چیاٹ کی بنیاد پر اور اس کے لئے کوئی دوسرا ثبوت نہیں ہے۔ میں اس پر اور بھی انکشاف کرنے والا ہوں“۔
مذکورہ این سی پی لیڈر نے اعلان کیاہے کہ وہ بہت جلد”وانکھیڈے کوسارے شواہد کے ساتھ ان کے فرضی مقدمات میں منظر عام پر لائیں گے جس کے ذریعہ وہ بالی ووڈ میں خوف پیدا کرنے کوشش کررہے ہیں“ اور اس کے لئے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”محض چھ مہینے میں وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور وہ جیل میں ہوں گے۔
میں ان کے خلاف شواہد اکٹھا کررہاہوں“انہوں نے سمیر وانکھیڈے کی بہن جاسمین وانکھیڈے کی بظاہر مالدیپ میں لی گئی تصویریں جاری کی ہیں جو کیپشن کے ساتھ ان کی دوستوں کو ٹیگ کی گئی ہیں جس میں فلیچر پاٹیل بھی شامل ہیں جو انہیں ”لیڈی ڈان“ پکارتی ہیں۔
ملک کے بیان پر اپوزیشن مہارشٹرا نو نرمان سینا(ایم این ایس) فلم وینگ سربراہ امیا کھوپکرکی جانب سے برہمی کے ردعمل کی وجہہ بنا ہے جنھوں نے این سی پی لیڈر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی پارٹی کی ساتھی(جاسمین وانکھیڈے) کو اپنی سیاست میں ”گھسیٹنا بند کریں اور خاموش رہیں“۔
جاسمین وانکھیڈے بھی جوابی حملہ کیا اور استفسار کیاکہ آیا”ملک ایک جج“ ہیں اور کہاکہ اپنی فیملی اوردوستوں کے لئے جواب دہ وہ ہیں اور این سی پی لیڈر کا ان کے خانگی سفر کو عوام میں لانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
سمیر وانکھیڈے جس نے جنوری 2021میں ملک کے داماد سمیر خان کو مبینہ کے منشیات کے معاملے میں گرفتار کیاتھا الجھن بھرے لہجے میں کہاکہ ”میرے اوپر‘ میری بہن‘ میرے ریٹائرڈ والد اور میری متوفی ماں پر حملے کی وجہہ میں سمجھنے سے قاصر ہوں‘ جبکہ میں اپنے فرائض انجام دے رہاہوں۔مذکورہ معاملات زیر سماعت ہیں میں اس کاجواب بعد میں دو ں گا“۔
ملک نے مزید کہاکہ اداکار ششانت سنگھ راجپوت(جون2020) میں موت کے بعد وانکھیڈے کواین سی بی میں لایاگیاتھا مگر اس بات پر تجسس اب بھی برقرار ہے کہ ششانت سنگھ نے خودکشی کی تھی یاپھر ان کاقتل ہوا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ”مگر اس کے فوری بعد این سی بی نے فلم انڈسٹری کے ساتھ اپنا کھیل شروع کردیا۔
درجنوں ستاروں کو واٹس ایپ پر ہونے والی با ت چیت کے لئے طلب کرلیاگیا۔ ریہا چکربرتی کو محض 4000روپئے کی ادائیگی پر گرفتار کرلیاگیاتھا“۔
انہوں نے اپنی مانگ کو دہراتے ہوئے کہاکہ سمیر وانکھیڈے کے واٹس ایپ ریکارڈس کی جانچ کی جائے جو این سی بی کے مقدمات کے ”بوگس“ فطرت کا انکشاف کرے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندراکانت پٹیل نے کہاکہ ملک اپنے داماد کی گرفتاری سے حیران ہیں اور پچھلے دو ہفتوں سے این سی بی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
این سی بی او راین سی پی کے درمیان میں لفظی جنگ کی شروعات اس وقت سے ہوئی جب ایک کروز شپ میں ہورہی ریو پارٹی پر تحقیقاتی ایجنسی نے دھاوا کیا اور 8لوگوں کو گرفتار کیاتھا جس میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی شامل ہیں اور یہ تمام 30اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔
بعدازاں این سی بی نے بارہ لوگوں کو تحویل میں لیا او رجمعرات کے روز اننیا پٹیل کوسمن جاری کیااورجمعہ کے روز بھی یہ جاری رہے گا۔