لاک ڈاون میں توسیع کی اطلاع بے بنیاد، افواہ پھیلانے پر مقدمہ

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کے متعلق جھوٹی افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف سائبرکرام پولیس حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائم مسٹر کے وی ایم پرساد نے جھوٹا وئس مسیج عام کرنے والو ںکے خلاف مختلف دعفعات کے تحت تین مقدمات کو درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند روز قلب ایک جھوٹا وائس مسیج تیار کرتے ہوئے لاک ڈاون کی مدد میں 2 ماہ کی توسیع کی بے بنیاد اطلاع کو سوشیل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا جو شہریوں میں بے چینی اور خوف کا سبب بن گیا ۔ سائبر کرائم پولیس اس وائس مسیج کو تیار کرنے اور اس کو وائرل کرنے والوں کی تلاش کر رہی ہے ۔