ہندوستان نے پاکستان کے دعوی کو ”بے بنیاد پروپگنڈہ“ قراردیتے ہوئے مسترد کیا‘ جبکہ موخر الذکر کا دعوی ہے کہ ہندوستان کے ملوث ہونے کے خلاف ”ناقابل تردید شواہد“ موجود ہیں
نئی دہلی۔لاہور دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے سے ہندوستان کے انکار پر ردعمل پیش کرتے ہوئے جمعرات کے روز پاکستان نے دوبارہ کہا کہ جے یو ڈی سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب میں پیش ائے بم دھماکے کے پس پردہ ہندوستان ہے اور دعوی کیا کہ اس کے پاس”اس دہشت گرد واقعہ میں مالیہ فراہم کرنے‘ اس کو انجام دینے وار ہندوستان کی جانب سے امداد کے ناقابل تردیدثبوت“ ہیں۔
حافظ سعید کے مکان کے باہر لاہور میں 23جون2021کے روز ایک طاقتور کار بم دھماکہ پیش آیاتھا جس میں تین افراد کی موت اوردیگر 24لوگ زخمی ہوگئے تھے۔جولائی4کے روز پاکستان کے قومی سلامتی مشیر موعید یوسف نے رپورٹرس سے اسلام آباد میں کہاکہ اس حملے کا سرغبہ ”ایک ہندوستانی شہری ہے“ اور اس کا تعلق آر اے ڈبلیو سے ہے
۔موعید نے کہا ہے کہ ”فارنسک او رالکٹرانک آلات کو ان دہشت گردوں کے پاس سے دستیاب ہوئے ہیں ان کاتجزیہ کرنے کے بعد ہم نے اصلی ماسٹر مائنڈ اور اس دہشت گرد حملے کا سرغنہ کی شناخت کرلی ہے اور ہمیں یہ جانکاری دینے میں اصل سرغنہ کا تعلق آر اے ڈبلیوسے ہے کوئی شبہ یا تحفظ نہیں ہے“۔
پاکستانی این ایس اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں ہندوستان نے جمعرات(8جولائی) کو سختی کے ساتھ پاکستان کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے ”بنیاد پروپگنڈہ“ قراردیاہے۔
ایک میڈیا کانفرنس میں ہندوستانی کے داخلی امور(ایم ای اے) وزرات کے ترجمان ارندھم باگچی نے پاکستان سے اپنے گھر کے اندر موجود دہشت گرد نٹ ورکس پر قابو پانے پر اپنی توجہہ مرکوز کرنے کا استفسار کیاہے۔
باگچی کے بیان کے حوالے سے نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے کہاکہ ”ہندوستان کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈہ کرنے کاپاکستان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اپنے گھر میں فروغ پانے والے دہشت گرد نٹ ورکس پرقابو پانے کے لئے انہیں کوئی ٹھوس اقدام اٹھاناچاہئے‘ جہاں پر دہشت گردوں کو محفوظ سرزمین فراہم کی جارہی ہے“۔
تاہم ایک سلسلہ وار ٹوئٹ کی سیریز میں مذکورہ ترجمان برائے پاکستان وزرات خارجی امور نے ہندوستان کے اس انکار کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دعوی کو دوہرایا ہے