لاہور میں ہنگامہ ، عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ

   

لاہور : لاہور پولیس نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت مرکزی قائدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے ۔ میڈیا کے مطابق پولیس نے چہارشنبہ کو لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت سڑکوں کو بلاک کرنے اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان ، فواد چودھری ،حماد اظہر ، میاں محمود الرشید ، فرخ حبیب ، حسان نیازی اور اعجاز چودھری کو نامزد کیا گیا ہے ۔