لاہور کے ہاسپٹل میں لڑکی کی نعش ملی، اسقاط حمل کا انکشاف

   

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ پنچاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹیچنگ ہاسپٹل میں لڑکی کی نعش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔پولیس نے لڑکی کو ہاسپٹل لانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی اور لڑکی کا اسقاط حمل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شبہ ہے کہ اسی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا اور پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جارہے ہیں۔اویس لڑکی کو ہاسپٹل لانے والی گاڑی میں موجود رہا۔ نعش ہاسپٹل میں لے جانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو لڑکی کا کلاس فیلو ہے اور دونوں کے تعلقات تھے۔