لبنانی صدر نے بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ مسترد کر دیا

   

بیروت : لبنانی صدر میشال عون نے بیروت دھماکوں کی عالمی تفتیش کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ صدر عون نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ کسی میزائیل حملے یا حکام کی غفلت کا نتیجہ تھا۔ دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے کہ ایمونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار ان کی تنظیم نے اسٹور کر رکھی تھی۔ بیروت میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جب کہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔