لبنان سے متعلق مطالبات منوانے کیلئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ ڈالا

   

واشنگٹن، 4 جون (یو این آئی) لبنان سے متعلق امریکی مطالبات منوانے کے لیے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر لبنان سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو جیل، ان کے بیٹے یائر کو امریکہ سے بے دخل اور خاندان کے امریکی اثاثوں منجمد کردیے جائیں گے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں نیتن یاہو خاندان کو امریکہ میں پناہ دی جاسکتی ہے۔ رونی مانی کے مطابق سارہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ ہیں اور نیتن یاہوپر چیخی چلائیں جس کے بعد نیتن یاہو نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے لبنان سے متعلق امریکی موقف سے اتفاق کر لیا۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی امریکی یا اسرائیلی حکام نے باضابطہ توثیق کی ہے ۔