بیروت : فوج نے اقوام متحدہ کی عبوری فورس ( یو این آئی ایف آئی ایل) کے تعاون سے 232 غیر قانونی تارکین وطن کو لبنان کے شہر سیلتا کے ساحل کے نزدیک ڈوبتے ہوئے جہاز سے بحفاظت بچالیا ۔فوج نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو بچانے کا آپریشن مکمل کرلیا ہے جو سیلاتا کے ساحل پر ایک جہاز پر سوار تھے ۔ جہاز پر سوار تارکین وطن کی تعداد 232 تھی اور انہیں طرابلس لے جایا جارہا تھا۔جہاز کی تباہی کے دوران 2افراد کی موت ہوگئی۔