لبنان میں فضائی حملے‘ 5 ہیلت ورکر جاں بحق

   

بیروت :اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں اور تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔اسرائی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مارے گئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔