بیروت: ایک اسرائیلی فضائی حملے نے شمال مشرقی لبنان میں سفر کرنے والے ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا۔ ٹرک میں فوجی سازوسامان تھا۔ دو سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ شام کی سرحد کے قریب لبنان کے دور افتادہ علاقے چات کے نزدیک ایک پک اپ پر ہوا البتہ ڈرائیور بچ گیا۔ ایک ذریعے نے امکان ظاہر کیا کہ جو فوجی سازوسامان لے جایا جا رہا تھا وہ تباہ شدہ راکٹ لانچر تھا جسے مرمت کے لیے لے جانا مقصود تھا۔ دو دن پہلے لبنانی گروپ حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے مابین گذشتہ 10 مہینوں کے دوران شدید ترین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گذشتہ ماہ اسرائیل کے ہاتھوں ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی غرض سے حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ داغے ۔