لبنان ڈونرز کانفرنس میں ٹرمپ کی شرکت

,

   

دبئی: امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے جمعہ کی شام کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کی جانب سے لبنان کی مدد کیلئے بُلائی گئی پیرس ڈونر کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے۔ ٹرمپ نے لبنانی صدر میشل عون کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ لبنان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فوری امداد بھیجی جائے گی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ بیروت میں جو کچھ ہوا کچھ ہوا وہ ایک گھناؤنا دور رس اثرات مرتب کرنے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے لبنان کے لیے امریکی مدد پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکہ لبنان کو خوراک، ادویات دیگر سامان سے لدے تین طیارے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہم مزید اقدامات کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدرامانویل ماکروں سے بات کی ہے۔ انھیں بھی لبنان سے بے حد محبت ہے اور مجھے لبنان کے بارے میں سخت احساس ہے اور ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم جلد ہی لبنان کے لئے روانہ ہوگی۔