لبنان کے امن فوجیوں پر حملے جنگی جرم ہو سکتے ہیں: سربراہ اقوامِ متحدہ گوٹیرس

   

بیروت: جنوبی لبنان میں ایک امن فوجی مرکز کے دروازے سے اسرائیلی ٹینکوں کی دراندازی کے بعد اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اتوار کو خبردار کیا کہ امن فوجیوں کے خلاف کوئی بھی حملہ جنگی جرم بن سکتا ہے۔ یہ بات ان کے ترجمان نے بتائی۔حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن یونی فِل کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں اور حملوں کا یہ تازہ ترین الزام تھا۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ یونی فل کے امن دستے تمام عہدوں پر موجود ہیں اور اقوامِ متحدہ کا پرچم مسلسل لہرا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سکریٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یونی فل کے اہلکاروں اور اس کے احاطے کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ امن فوجیوں کے خلاف حملے بین الاقوامی قانون بشمول بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ وہ جنگی جرم بن سکتے ہیں۔