لتا منگیشکر کو نمونیا ، دواخانہ میں 28 دن علاج کے بعد گھر واپس

   

ممبئی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھارت رتن ایوارڈ یافتہ 90 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے بتایا کہ انہیں نمونیا ہوا تھا ۔ معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ وہ نمونیا سے متاثر ہوئی تھی ۔ برج کینیڈی ہاسپٹل ممبئی میں 28 دن زیرعلاج رہنے کے بعد وہ اپنے گھر واپس ہوئی ہیں ۔ ڈاکٹروں نے مجھے اپنے زیرعلاج رکھا اور مجھ سے کہا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد ہی گھر جائیں ۔ میں اپنے معالجین اور چاہنے والوں سے اظہار تشکر کرتی ہوں ۔