نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ لداخ میں روحانی، سنسنی خیز اور ایڈونچر اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات موجود ہیں۔ چہارشنبہ کو لداخ میں اپنی شہری اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کا پورے ملک میں ایک خاص مقام ہے ۔ انہوں نے کہاکہتمام ہم وطنوں میں آپ سب کے لیے پیار اور احترام کا خاص احساس ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ مجاہدین کی سرزمین لداخ کے عام شہریوں نے ہمیشہ فوجیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے لوگ بہادری اور بدھا پر ایمان دونوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔