لفٹ سے گرنے پر خاتون کی موت

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ میں نو تشکیل شدہ بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون مشتبہ انداز میں لفٹ سے گر کر فوت ہوگئی ۔ بنڈلہ گوڑہ پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ شبانہ بیگم جو جہانگیر آباد علاقہ کے ساکن فہیم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون عمارت کی دوسری منزل سے لفٹ میں سوار تھی کہ اچانک برقی گل ہونے کے سبب لفٹ رک گئی اور خاتون بند لفٹ کے سبب لفٹ سے نکلنے کی کوشش کررہی تھی کہ مشتبہ طور پر لفٹ کے شافٹ میں گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع