لفٹ میں پھنسے ہوئے لڑکے کو بچالیا گیا

   

تھانہ ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ایک 8 سالہ لڑکا ایک رہائش عمارت کی لفٹ کے دروازے میں پیر پھنس جانے کے سبب دوشنبہ کے دن شدید زخمی ہوگیا ۔ بعد ازاں اسے فائر بریگیڈر کی ایک ٹیم نے لفٹ سے نکال کر فوری دواخانہ پہنچایا ۔ یہ بات مصائب قدرتی کے انتظامیہ کے سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے بتائی ۔ یہ عمارت اسٹیرن ایکسپریس ہائی وے پر واقع ہے ۔ ویدیوولے اپنے ساتھی بچوں سے کھیل کر جب واپس اپنے اپارٹمنٹ لوٹا تو اس وقت اس کے پاؤں میں اسکیٹنگ جوتے تھے جب وہ لفٹ میں داخل ہوا تو اس کا ایک پاؤں لفٹ میں پھنس گیا، اس نے چیخ و پکار مچانا شروع کیا تو بعض لوگوں نے لفٹ کو روک دیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا ۔ فائر بریگیڈ نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس کے پاؤں کو لفٹ سے نکال دیا۔ یہ لڑکا دواخانہ میں اب خطرہ سے باہر بتایا گیا ۔

معمولی بات پر تین طلاق
ناسک ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں درمیانی عمر کے ایک شحص کے خلاف 36 سالہ بیوی کو تین ط لاق دینے پر جدید وضع کردہ قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سنار پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بلال شیخ کے خلاف اس کی بیوی ثمینہ شیخ کی شکایت پر مسلم خواتین (تحفظ حقوق ازدواج) قانون 2019 ء کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔