لندن : لندن میں بس میں کمسن لڑکے کے بہیمانہ قتل سے لاقانونیت کی نئی مثال قائم ہوگئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ ایسٹ لندن کے علاقے وولچ میں بس میں سوار 14 سالہ لڑکے کو مسافروں کے سامنے چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ ڈبل ڈیکر بس میں دن دیہاڑے واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے تاہم طبی عملے کی کوششوں کے باوجود لڑکا جانبر نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ لندن میں 2023اور2024 کے دوران چاقو سے حملوں کے 15 ہزار سے زائد واقعات ہوئے ہیں جس کے بعد میئر صادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔
چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا
3 سیاح ہلاک
پرتھ : آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا۔ج میں7 افراد سوار تھے ، 3 ہلاک اور 4 افراد کو بچا لیا گیا۔مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔یورپی سیاحوں کو لے جانے والا یہ چھوٹا طیارہ منگل کی شام روٹنیسٹ آئی لینڈ سے روانہ ہوا تھا۔حادثے کی وجوہات کا تعین فی الحال نہیں کیا جا سکا ہے۔