لندن کے ایک اسکول کے باہر تیزاب کا مشتبہ حملہ

   

لندن : برطانوی پولیس کے مطابق لندن کے ایک اسکول کے باہر تیزاب کے ایک مشتبہ حملے میں ایک کم عمر لڑکے اور لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب اسکول کے طلبہ اور ایک سٹاف ممبر پر ’مادہ‘ پھینکا گیا۔لندن پولیس نے اس حوالے سے منگل کو کہا کہ استعمال ہونے والے مادے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، اور بظاہر یہ مادہ تیزاب معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’واقعے میں میں 14 برس کی ایک لڑکی کو شدید زخم آئے جبکہ 16 سال کے لڑکے کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں، تاہم اسے بھی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔