احمد نگر : مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کی راہوری تحصیل میں ہندو برادری کے لوگوں نے امبرے کے واقعہ کے خلاف مورچہ نکالا اور پورے ملک میں لو جہاد کے خلاف قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ہفتہ کو ہندو برادری کے زیر اہتمام ہندو جن آکروش مورچہ میں ہزاروں ہندوؤں نے حصہ لیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد راہوری میں وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں داخل ہو گئی اور نعرے بازی کی۔ مورچہ شکلیشور چوک سے شروع ہوا اور پرانے دیہی اسپتال کے سامنے ایک بڑے اجتماع کے طورپر اختتام پذیر ہوا۔