لولوہائپر مارکٹس کی 13 ویں سالگرہ

   

ریاض(کے این واصف): سعودی عرب میں لو لو ہائپرمارکٹس 1.5 ملین ریال کے تحائف دے کر اپنی 13 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔دی ’ لو لو سپر فیسٹ 2022‘ کی سالگرہ کے پروموشن میں تفریحی تقریبات اور ایک ریفل ڈرا شامل ہے، جو 27 نومبر سے 25 جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔میڈیا کے مطابق دی لو لو لکی 13 کے ریفل ڈرا میں ابتدائی طور پر 13 فورڈ ٹیرٹری ایس یو وی کاریں تھیں لیکن فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی شاندار جیت کی خوشی میں لولو نے ایک اور کار کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب مجموعی طور پر 14 کاروں کے علاوہ ایک ہزار 300 مفت ٹرالیاں، 100 سونے کے سکے اور 15 فلائٹ ٹکٹ بطور انعام دیے جائیں گے۔ایک ڈیجیٹل ریفل قرعہ اندازی ہو گی جس کے لیے صارفین کو اپنے قریبی لو لو برانچ میں خریداری کرنی ہو گی اور ایک منفرد کوڈ حاصل کرنا ہو گا۔ پھر وہ کیو آر کوڈز کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ پروموشن کے دوران لو لو صارفین کیلئے ناقابل شکست قیمتوں کے ساتھ متعدد خصوصی ڈیلز کا اعلان کرے گا۔لو لو ہائیپر مارکٹس سعودی عرب کے ڈائریکٹر شھیم محمد اونی نے کہا کہ ’ مملکت ہماری کامیابی کی کہانی کی ایک روشن مثال ہے ۔