لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی کے بعد احتجاج

   

جالندھر: لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے کیمپس میں منگل کی دیر رات ہاسٹل کے کمرے میں ایک طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کے بعد احتجاج ومظاہرہ شروع ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان پر ہلکے لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔کپورتھلا کے ایس ایس پی نونیت سنگھ بینس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کیرالہ کے رہنے والے اگون کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ ایل پی یو میں بی ڈیزائن کے پہلے سال میں پڑھ رہا تھا۔ موقع سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں خودکشی کی وجہ صرف ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمیں 20 ستمبر کو شام 5.30 بجے کے قریب اطلاع ملی کہ لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں بی ڈیزائن فرسٹ ایئر کے طالب علم نے خودکشی کر لی ہے ۔ ہم موقع پر پہنچے اور ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا جس میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا گیا تھا۔پولیس افسر نے کہا، ‘‘ہمیں جائے وقوع سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے جس میں طالب علم نے اپنے انتہائی قدم کے پیچھے کچھ ذاتی وجہ بتائی ہے ۔ ہم نے متوفی کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے اور وہ جلد ہی یہاں پہنچ جائیں گے ۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔