لونی میں گوشت کی دوکانوں پر حملے کی قیادت ایم ایل اے نے کی۔

,

   

لونی ‘ غازی آباد سے بی جے پی کے مذکورہ رکن اسمبلی جو ہفتہ کی رات کے قریب علاقے میں پہنچے اور لوگوں سے کہاکہ وہ منادر کے قریب میں واقعہ گوشت کی دوکانیں بند رکھیں او رکہاکہ اس طرح کی دوکانیں کھلا رکھنا’’ راشٹردورہ‘‘ ( ملک سے غداری ) ہوگی۔

نئی دہلی۔ رکن اسمبلی نند کشور گجر نے کہاکہ ’’ منادر کے قریب لونی میں گوشت کی دوکانیں کھلی ہیں۔ یہ غیر قانونی اور رراشٹر دروہ کا سبب ہیں۔یہ مقامی عہدیداروں کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں ہے‘‘۔

غازی پور ایس ایس پی یوکے اگروال نے کہاکہ پولیس کو اس ضمن میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

تاہم ذرائع نے کہاکہ گوشت کی دوکانوں اور مسلخ کے لائسنس 2017کے بعد ریگولرائز کئے گئے ہیں اور لونی اس میں اس دوران یہ مسلئے کبھی نہیں اٹھا تھا۔سال2017میں یوپی حکومت نے نئی ہدایتیں جاری کیں تھیں جس کے تحت کسی بھی مذہبی مقام سے پچاس میٹر کے دائرے میں گوشت کی دوکانیں نہیں ہونی چاہئے۔

گجر نے کہاکہ ’’ نورتری شروع ہوگئی ہے اور اس دورن ذبیحہ جاری رکھنا غلط ہے۔کل کے روز اگر یہاں پر اس کی وجہہ سے کوئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا؟‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں نے ان سے گذارش کی او رکہاکہ یہ سب ٹھیک نہیں ہے ۔ ویسے تو میں کسی سے درخواست نہیں کرتا ۔

میں نے کہاکہ یہ سب ٹھیک نہیں ہے ۔ اور انہوں نے بند کردیا‘‘۔

عازی آباد کے بی جے پی میڈیا انچارج پردیب چودھری نے کہاکہ انہیں اس واقعہ کے متعلق معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ اگر ایم ایل اے نے کیاہے تو یہ ضروران کا ذاتی ایجنڈہ ہوگا۔ ہمیں اس کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے‘‘