لاء کمیشن کی مرکزی حکومت کو تجویز روانہ، 15 جنوری عوامی رائے پیش کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔7 ۔جنوری(سیاست نیوز) لاء کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک میں یکساں انتخابات کے سلسلہ میں جاری منصوبہ بندی کے متعلق کہا جا رہاہے کہ لاء کمیشن نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کو یکساں منعقد کرنے کے علاوہ بلدی انتخابات ‘ پنچایت راج و ادارۂ جات مقامی کے انتخابات کو بیک وقت میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور وہ جلد ہی اس منصوبہ کو مرکزی حکومت کے روبروپیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ لاء کمیشن نے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں انتخابات کے سلسلہ میں تجویز کا اظہار کئے جانے کے بعد ہی اس پر کام کرنا شروع کردیا تھا اور اس سلسلہ میں تیار کی جا رہی رپورٹ میں کمیشن کی جانب سے ریاستی اسمبلیوں اور لوک سبھا کے یکساں انتخابات کی سفارش کی تیاری کی جا رہی ہے جبکہ ادارہ جات مقامی اور بلدی انتخابات کو یکساں منعقد کرنے کے متعلق سفارش کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاء کمیشن کی جانب سے تیار کی جانے والی سفارشات کو تحریری شکل دینے کا عمل شروع کیا جاچکا ہے اور جسٹس ریتو راج اوستھی کی نگرانی میں لاء کمیشن نے ملک میں یکساں انتخابات کے انعقاد کے متعلق رپورٹ تیار کرنی شروع کردی ہے ۔ لاء کمیشن کی جانب سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی جو کہ سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی نگرانی میں کام کر رہی ہے اس نے بھی قانون کے دائرہ میں ملک میں یکساں انتخابات کے انعقاد اور اس سلسلہ میں قوانین میں ترمیم کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ایک مسودہ تیار کرتے ہوئے عوام سے اس پر رائے طلب کرنی شروع کردی ہے 15جنوری کو عوامی رائے دینے کی آخری تاریخ مقرر ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ رام ناتھ کووند کی نگرانی میں کام کررہی اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانب سے ملک میں یکساں انتخابات کے سلسلہ میں جو منصوبہ تیار کیا ہے اس کے مطابق ملک میں لوک سبھا‘ ریاستی اسمبلی اور پنچایت راج‘ ادارہ جات مقامی اور بلدی انتخابات کے یکساں انعقاد کی تجویز ہے۔ 3