لوک سبھا چناؤ کیلئے تلنگانہ میں کانگریس وار روم کی تشکیل

   

حیدرآباد 23 فروری(سیاست نیوز) کانگریس نے لوک سبھا چناؤ کیلئے تلنگانہ میں وار روم تشکیل دیا ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپاداس منشی نے وار روم عہدیداروں کا اعلان کیا ۔ پی ملاڈی وار روم صدرنشین ہونگے۔ معاون صدورنشین کے طور پر سندیش سنگلکر ، ستیش مننے ، سنتوش ردرا اور جے انیتا کا تقرر کیا گیا۔ ٹریننگ اینڈ یوتھ شعبہ جات کی ذمہ داری وسیم باشاہ اور ارون مرزا کو دی گئی ہے۔ کے سری کانت تجزیہ نگاری کے شعبہ کے انچارج ہیں جبکہ سوشیل میڈیا انچارجس کے طور پر جی شیٹکر اور پی نوین کو مقرر کیا گیا۔ 1