لوک سبھا چناؤ کیلئے عہدیداروں کے تبادلے نہیں ہوں گے

   

چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار کا بیان ، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی کے ساتھ میٹنگ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے انتخابی فرائض انجام دینے والے افراد عملہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ رجت کمار نے کہا کہ ایسے تمام عہدیدار جو تین سال سے زائد عرصہ سے جس مقام پر خدمات انجام دے رہے ہیں وہ اس مقام پر رہیں گے ۔ اسمبلی چناؤ سے قبل تبادلے ہوچکے ہیں اب مزید تبادلے نہیں ہوں گے ۔ چناؤ ضابطہ اخلاق کے مطابق تبادلوں کا عمل پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے ۔ اگر ریاست کو زائد فورسیس کی ضرورت ہوگی تو اس کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی جائیگی ۔۔