لوک سبھا کے کانگریس امیدواروں میں بی فارمس کی تقسیم

   

حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کے کانگریس امیدواروں میں آج پارٹی نے بی فارمس جاری کئے۔ گاندھی بھون میں اے آئی سی سی سکریٹری روہت چودھری، پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ، جگا ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر وی نریندر ریڈی، حکومت کے مشیر وینو گوپال، نائب صدر جی نرنجن اور دیگر قائدین نے سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے امیدوار ڈی ناگیندر، بھونگیر امیدوار سی ایچ کرن کمار ریڈی، میدک امیدوار نیلم مدھو مدیراج کو بی فارم حوالے کیا۔ دیگر امیدواروں کے نمائندوں نے بی فارم حاصل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 لوک سبھا حلقہ جات کیلئے بی فارمس کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ کھمم، کریم نگر اور حیدرآباد کیلئے چہارشنبہ کو بی فارمس جاری کئے جائیں گے۔1