لو جہاد کا ایک کیس پولیس میں درج

   

بھیلواڑہ: راجستھان کے بھیلواڑا میں لو جہاد کے سلسلے میں سبھاش نگر تھانے میں پولیس کے ذریعے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اطلاع ملی ہے ۔سبھاش نگر تھانہ انچارج نند لال رنوا نے بتایا کہ تھانہ سرکل میں رہنے والی ایک لڑکی نے یونس کے خلاف شکایت کی۔ اس لڑکی نے یونس پر اپنے آپ کو لکی ساہو بتا کر اس سے میل جول بڑھانے اور کیفے میں لے جا کرعصمت دری کا الزام لگایا ہے ۔ رنوا نے بتایا کہ لڑکی نے یونس پر اس کے بعد دو تین بار کیفے میں لے جا کر رشتہ بنانے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یونس پہلے بھی بائیک کی چوری کرتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے ۔ ابھی کریڑا پولیس کو بھی اس کی تلاش ہے ۔