لپ اسٹک ہے بہترین

   

میک اپ اگر کاجل کے بغیر ادھورا ہے یا فاؤنڈیشن کے بغیر سجتا نہیں تو لپ اسٹک کے بغیر بھی نا مکمل تصور ہوتاہے۔یہ آپ کو اپنا بہترینLookدینے میں معاون کاسمیٹکس میں شمار ہوتی ہے۔آپ کے لباس ،جیولری،پرس یا ہینڈبیگ کے ساتھ مکمل میک اپ ہی شخصیت کو

پرکشش بنانے میں لپ اسٹک کا کردار ایک زمانے میں تسلیم کیا جا چکا ہے ۔ اگر آپ میک اپ کے بعد بھی اعتماد محسوس نہ کریں تو اس کا مطلب ہے کوئی کاسمیٹک غلط استعمال ہو گئی ہے۔یہ جان لیجئے کہ جس طرح متوازن غذا آپ کو صحت مند وتوانا بناتی ہے اسی طرح متوازن میک اپ بھی ہوتاہے۔ہر کاسمیٹک دھیان سے استعمال ہوتو بہتر ہے اور جو خود پر جچے وہی لگائیے تب بات بنتی ہے۔آج ہم لپ اسٹک کے حوالے سے چند حقائق یہاں شائع کررہے ہیں۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کس رنگ کی لپ اسٹک پسند کرتی ہیں یہ شارپ بولڈ ہو یا ڈرامائی رنگوں پر مشتمل یا پھر قدرتی سے قریب تریا پھر فلوریسنٹ شیڈز ،کیونکہ آپ کو موسم ،اپنے لباس،موقع محل اور ضرورت کے حساب سے ان کا چناؤ کرنا ہوتاہے۔
اچھی لپ اسٹک کی خوبیاں :یہ نم آلود ہوتو بہتر ہے۔بہت سے برانڈز ان میں وٹامن Eاور ایلویرا شامل کرتے ہیں چنانچہ جب Matteلپ اسٹک لگانے کا ارادہ ہوتب پہلے ہونٹوں پر موئسچرائزر کا ٹچ ضرور دیں۔اس کے بعد لگائی جانے والی لپ اسٹک زیادہ کشش رکھتی ہے اور ہونٹوں کی صحت بھی بر قراررہتی ہے۔