ممبئی : لڑکیاں اور خواتین جب تک فیصلہ سازی اور عملی سیاست کا حصہ نہیں بنتیں، اُن کے حقوق کا تحفظ ہونا نہایت مشکل ہے۔ سابقہ کانگریس ترجمان اور موجودہ شیوسینا ایم پی پرینکا چترویدی اِسی بات پر یقین رکھتی ہیں۔ اُنھوں نے نہ صرف خود اِن شعبوں میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے دیگر کے لئے مثال پیش کی ہے بلکہ اب اُنھوں نے نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو اِن شعبوں کا حصہ بنانے کی ترغیب دینے کا عہد کیا ہے۔ #PrathamTi کے ٹرینڈ کے ساتھ پرینکا چترویدی نے ایسی تمام نوجوان لڑکیوں اور خواتین سے اپنا سی وی اُنھیں بھیج کر پہلا قدم اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔ ای میل برائے سی وی [email protected]