لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے شراب بندی

   

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کریم نگر ضلع کی ایک پنچایت نے خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کیلئے انوکھا اقدام کیا ہے ۔ ونارم ویلیج کی گرام پنچایت نے گاؤں میں نوجوانوں کیلئے شراب پر پابندی عائد کردیا ہے اور منچلے نوجوانوں کو خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر سخت نتائج کا انتباہ دیا ہے ۔ گرام پنچایت نے اس سلسلہ میں باضابطہ ایک قرارداد بھی منظورکی اور خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کا حلف لیا اور نوجوان نسل کیلئے شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کیا ہے اور اس قرارداد کو باضابطہ عمل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔