لڑکی کی تصویر سے چھیڑچھاڑ کے ذریعہ بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) لڑکی کی تصاویر سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے بلیک میل کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو لڑکی کی تصاویر کو عریاں بنا کر اس سے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کررہا تھا اور لڑکی کو ہراساں کررہا تھا۔ تنگ آ کر پریشان حال لڑکی نے جیڈی میٹلہ پولیس میں شکایت درج کردی۔ بتایا جاتا ہیکہ پولیس نے ایک کارروائی میں (18) نودیپ کو گرفتار کرلیا جو حضور نگر علاقہ کا ساکن ہے، اس کے خلاف ایک (19) سالہ لڑکی نے شکایت کی تھی۔ نودیپ اپنے ساتھی کے ساتھ اس متاثرہ لڑکی سے جان پہچان میں آیا تھا اور اس نے لڑکی کا نام جاننے کے بعد انسٹاگرام پر اس کی آئی ڈی تلاش کی اور ایک فرضی آئی ڈی کو تیار کرتے ہوئے لڑکی سے دوستی کی اور لڑکی کی تصاویر کو حاصل کرنے کے بعد اس نے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس نے نودیپ کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔ع