لڑکی کی چیاٹنگ منقطع کرنے پر دل برداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک پر انجان لڑکی سے محبت ایک نوجوان کی خودکشی کا سبب بن گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی جانب سے اچانک رابطہ منقطع کرنے اور چیاٹنگ نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سائبرآباد کے علاقہ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق24 سالہ بی سائیکا گزشتہ چند روز سے فیس بک پر کافی مصروف رہتا تھا۔ فیس بک پر اس نوجوان کی پہچان ایک انجان لڑکی سے ہوگئی تھی اور چیاٹنگ کے دوران اس نے لڑکی سے محبت کا اظہار کردیا۔ چند روز ان دونوں کے درمیان رابطہ رہا جو اچانک بند ہوگیا۔ اس بات پر محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر سائیکا نے پہلے اپنے آپ کو چاقو سے ضربات پہنچالئے اور پھر اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے مصروف تحقیقات ہے۔