لکشیا سین کی بدولت ہندوستان کو 20 واں گولڈ میڈل

   

برمنگھم۔ شٹلرلکشیا سین نے مردوں کے سنگلز فائنل میں ملائیشیا کے زی یونگ این جی کو 19-21، 21-9 اور 21-16 سے شکست دے کر 2022 دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کا 20 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ملٹی نیشنل ایونٹ میں اپنے ڈیبیو آؤٹ میں لکشیا پہلا سیٹ ہارنے کے بعد ناقابل یقین حد تک واپس آئے اور پرکاش پڈوکون (1978)، سید مودی (1982) اور پاروپلی کشیپ (2014) کے بعد مردوں کے سنگلز زمرے میںگولڈ میڈل جیتنے والے چوتھے ہندوستانی شٹلر بن گئے۔