نئی دہلی:میگھالیہ نے ریاست کے سات اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دیا ہے جب دونوں ریاستوں کی سرحد پر واقع مغربی جینتیا پہاڑیوں کے حدود میں فائرنگ میں آسام کے جنگلات کے ایک اہلکار سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔میگھالیہ حکومت کے محکمہ داخلہ (پولیس) کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 10:30بجے سے میگھالیہ کے سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ/ڈیٹا خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔آسام۔میگھالیہ سرحد پر منگل کی صبح پولیس کی فائرنگ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں آسام کا ایک فارسٹ گارڈ بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ سرحد سے ملحقہ جنگل سے ٹرک کے ذریعے لکڑی اسمگل کر رہے تھے۔ جب آسام پولیس اور محکمہ جنگلات نے انہیں مغربی جینتیا پہاڑیوں کیحدود میں روکا تو فائرنگ کی گئی۔اس واقعہ میں مرنے والے پانچ افراد کا تعلق میگھالیہ سے ہے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی، میگھالیہ کے 7 اضلاع میں تشدد پھوٹ پڑا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کے حکم پر ان اضلاع میں 48 گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ ان میں ویسٹ جینتیا ہلز، ایسٹ جینتیا ہلز، ایسٹ کھسی ہلز، ری بھوئی، ایسٹ ویسٹ خاصی ہلز، ویسٹ خاصی ہلز اور سائوتھ ویسٹ کھسی ہلز شامل ہیں۔حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو دواخانہ میں داخل کرایا گیا ہے۔جو بھی ہوا بہت افسوسناک ہے۔ میگھالیہ پولیس نے اس واقعہ میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔