لکھنؤ میں اگنی ویر بھرتی ،نوجوانوں میں جوش و خروش

   

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اگنی ویر بھرتی ریالی کو لے کر نوجوانوں میں کافی جوش دکھائی دیا۔ 16نومبر سے شروع ہوکر آج اختتام ہوئی ریالیمیں 940 امیدواروں نے اپنی موجودگی درج کرائی ہے ۔ریالی کے اختتامی سیشن میں ہیڈکوارٹر بھرتی زون کے زونل بھرتی افسر میجر جنرل منوج تیواری نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بھرتی دفتر لکھنؤ کے اے او آر کے تحت 16نومبر کو شروع ہوئی اس ریلی میں تقریبا 1300 امیدواروں کوکال اپ کیا گیا تھا جس میں سے تقریبا 940 امیدوار موجود رہے ۔انہوں نے اگنی ویر یوجنا کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم پر ابتدائی شبہارت کو پختہ آوٹ رچ پروگرام کے ساتھ کم کردیا گیا ہے ۔ گتی شیل اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جہاں ایک شخص نامزد ہونے کے بعد ملک کی خدمت کرتا ہے ۔ اپنے تعلیمی میعار کو بڑھاتا ہے اور اگر برقرر نہیں رہتا ہے تو باہر کرئیر کے لئے تیار رہتا ہے ۔جنرل آفیسر نے بتایا کہ ریلیوں کا آپریشن بلا کسی تفریق کے بالکل شفاف اور غیر جانبدارانہ ہے ۔