لکھیم پور کھیری۔فارنسک سے معلوم ہورہا ہے کہ اشیش مشرا کی بندوق سے گولیاں چلی ہیں

,

   

لکھیم پور۔ مرکزی وزیر اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا کی مشکلات میں فارنسک سائنس لیباریٹری کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد اضافہ ہوگیاہے کہ اکٹوبر 3کے روز لکھیم پور کھیری تشدد کے دوران ملزمین انکت داس اور اشیش مشرا کی لائسنس یافتہ بندوقوں سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔

مذکورہ لکھیم پور پولیس نے اشیش مشترا اور انکت داس کے ہتھیاروں کے لائسنس ضبط کرلئے تھے۔

تمام استعمال کی گئی گولیوں اور بندوقوں کو فارنسک جانچ کے لئے 15اکٹوبر کو روانہ کردیاگیاتھا اور رپورٹ منگل کے روز ائی ہے۔ کسانوں کا الزام ہے کہ اشیش اور انکت نے تشدد کے دوران متعدد مرتبہ فائرینگ کی ہے۔

تاہم ان دنوں نے انکار کیاہے۔ واضح رہے کہ 3اکٹوبر کے روز تشدد میں اٹھ لوگ مارگئے تھے‘ جواترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریہ کے لکھیم پور کھیری دورے کے موقع کے دوران پیش آیاتھا۔

بی جے پی کارکنوں سے بھری ایک کار کے نیچے چار کسان اور ایک صحافی دب کر اپنا دم توڑ دئے تھے۔

مرکزی وزیر اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا کے بشمول 13افراد کو کسانوں کی موت کے ضمن میں گرفتار کرلیاگیاتھا