لکھیم پور کھیری واقعہ کے متاثرین کو اعلان کردہ معاوضہ اداکیاجائے

   

نئی دہلی : راشٹریہ لوک دل نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ سال احتجاج کے دوران گاڑی سے کچلنے کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے کسانوں کے لیے ریاستی حکومت سے اعلان کردہ معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اب تک متاثرین کو معاوضہ نہیں ملاہے ۔راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ صفرکے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کچھ دن پہلے ریاستی اسمبلی میں ان کی پارٹی کے ایک رکن نے سوال پوچھا تھا، جس پر وزیر اعلیٰ نے ابھی تک معاوضے کی عدم ادائیگی کی بات کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں زخمیوں کے لیے 10-10 لاکھ روپے اور مہلوک شخص کے اہل خانہ میں سے ایک فردکو نوکری دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرین کو معاوضہ نہیں ملا۔ اس لیے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو چاہیے کہ وہ اتر پردیش میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت سے معاوضہ ادا کرنے کو کہے ۔